نیویارک،10جون(آئی این ایس انڈیا)یمن میں سعودی قیادت میں اتحادیوں کے حملوں کے تناظر میں اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے سعودی عرب کا نام غیر معمولی دباؤ کے پیش نظر عارضی طور پر نکال دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے مطابق یہ فیصلہ نہایت مشکل تھا۔ ان کے بقول سعودی عرب نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس کا نام بلیک لسٹ سے خارج نہ کیا گیا تو وہ اور اس کے اتحادی مختلف منصوبوں کے لیے دی جانے والی امداد روک دیں گے۔ اقوام متحدہ نے یمن میں اُن حملوں کے تناظر میں ریاض حکومت کو اس فہرست میں شامل کیا تھا جن کے نتیجے میں سینکڑوں معصوم بچوں کی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ سعودی عرب نے دباؤ سے متعلق خبروں کو مسترد کیا ہے۔